ایک نیوز: داتا علی ہجویریؒ کے 980ویں سالانہ عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی پلان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں کام کریں گے۔ پہلی شفٹ میں 48، دوسری شفٹ میں 18 اور رات کی شفٹ میں 31 ورکرز صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں زائرین کے پیش نظر دربار کے گرد 20 اضافی کنٹینرز رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دربار سے ملحقہ روڈز، بازاروں کی صفائی ستھرائی اور واشنگ 3 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔
انہوں ںے بتایا کہ داتا دربار سے ملحقہ گلیوں، بازاروں اور دربار جانے والے راستوں پر چونے کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
سی ای او نے شہریوں سے گزارش کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا نصب کردہ کوڑے دان میں ہی پھینکیں۔