آئی فون کے  5 شارٹ کٹ، آپ  رہیں ہمیشہ آگے

Aug 31, 2023 | 13:07 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں  تو یہاں ہم آپ کو ایسے 5 شارٹ کٹس بتانے جارہے ہیں جو آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوں گے اور آپ کا وقت بھی بچائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایسے شارٹ کٹ ہیں کہ جو لوگ برسوں سے آئی فون چلا رہے ہیں انہیں بھی کئی بار معلوم نہیں ہوتا۔ 
ڈائریکٹ اسکرین شاٹ بھیجیں:

اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو فون میں کوئی بھی اسکرین شاٹ لینا ہوگا۔ پھر آپ کو اسے ٹیپ کرکے ہولڈ کرنا ہوگا۔ اس سے شیئر کا آپشن سیدھے اوپن ہو جائے گا۔ اس کے بعد آپ کسی بھی نمبر کے ساتھ اسکرین شاٹ براہ راست شیئر کر سکیں گے

سفاری میں ایک ساتھ ٹیب کو بند کریں:

اگر اب تک آپ بھی سفاری کے ہر ٹیب کو ایک ایک کرکے بند کرتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ یہ کام ایک ہی وقت میں کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو Done کو ہولڈ کرنا ہوگا۔ اس سے Close All Tab پرامپٹ کھل جائے گا اور آپ تمام ٹیبز کو ایک ساتھ بند کر سکیں گے
ایک ساتھ ایڈٹ کریں کئی تصاویر:

اگر آپ نے ایک تصویرایڈٹ کی ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ وہی ایڈںٹنگ کچھ دوسری تصاویر پر بھی لاگو ہوں تو آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے صرف آپ کو فوٹو ایڈٹ کرنا ہے، ایڈیٹ کو کاپی کرنا ہے اور ایڈیٹ کو ایک سے زیادہ فوٹوز میں پیسٹ کرنا ہے پھر آپ کا کام ہو جائے گا
اسکرین شاٹس کو محفوظ کیے بغیر شیئر کریں:

اگر آپ کی گیلری غیر ضروری اسکرین شاٹس سے بھر رہی ہے۔ لہذا آپ اسے گیلری میں محفوظ کیے بغیر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ اس کیلئےآپ کو اسکرین شاٹ لینا ہوگا، اسے ایڈٹ کرنا ہوگا اور پھر اسے پکڑ کر کاپی اینڈ ڈیلیٹ کے آپشن پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد متعلقہ رابطہ پر جائیں اور اس اسکرین شاٹ کو پیسٹ کریں۔ اس سے شیئرنگ کا کام مکمل ہو جائے گا اور اسکرین شاٹ گیلری میں محفوظ نہیں ہو گا۔

 Shazam ہسٹری:

اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو آپ نے شازم سے گانا ضرور سرچ کیا ہوگا۔ لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کے ایپ آئیکون پر صرف ٹیپ کرنے اور ہولڈ کر کے آپ آسانی سے سرچ ہسٹری بھی دیکھ  سکتے ہیں۔

مزیدخبریں