تعلیمی اداروں میں تشدد پر پابندی عائد، خلاف ورزی پررجسٹریشن معطل

Aug 31, 2023 | 13:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طالبعلموں پر جسمانی تشدد کے بڑھتے واقعات پر نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں میں طلباوطالبات کی جسمانی سزا پر پابندی لگا دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر  کا کہنا ہےکہ اسکولوں میں جسمانی سزا کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،اسے روکنا ضروری ہے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر   رفیعہ جاوید کا کہنا ہےکہ نجی اسکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں بھی جسمانی سزا پر پابندی کی شرط درج ہوگی۔کراچی: کوئی اسکول طلبہ کو جسمانی سزا دیتے پایا گیا تو اس کیخلاف کاروائی ہوگی۔والدین کی لاتعداد شکایتیں موصو ہورہی ہیں، اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی ۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید  کا مزید کہان ہےکہ سندھ چائلڈ  پروٹیکشن ایکٹ کے تحت یہ رول تمام اسکولوں میں لاگو ہوگا۔ خلاف ورزی محکمہ تعلیم کے 2005 کے قانون کے مطابق اسکول کی رجسٹریشن ختم بھی کی جا سکتی ہے

مزیدخبریں