ایک نیوز: پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹ منجمد کر دئیے،8 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عدم ادائیگی پر کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے بھی نہیں،تنخواہوں کی مد میں ہر ماہ 1 ارب روپے سے زائد کی رقم دی جاتی ہے،پی آئی اے کو نیشنل بینک سے بھی درخواست کا بھی جواب نہیں ملا،پی آئی اے کے پاس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کے پیسے نہیں۔
ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹ منجمد کر دئیے ہیں،8 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عدم ادائیگی پر کارروائی کی گئی ہے،ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں رقم جمع نہیں کرائی گئی۔