ایک نیوز: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زین قریشی لاہور ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں روک لیا۔زین قریشی ایمریٹس ایئرلائن فلائٹ نمبر EK>623 کے ذریعے لاہور سے دبئی جانا چاہتے تھے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زین قریشی کا نام ای سی ایل میں شامل تھا،اس لئے بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں،زین قریشی سے ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔