ایک نیوز: پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او )کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا،پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کی تیل درآمد کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع پی ایس او کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی، ریفائنریز کی اربوں روپے کی مقروض ہے،پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ740ارب روپے تک پہنچ گیا،لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے 154ارب روپے درکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے ریفائنریز کے 190ارب 54کروڑ روپے ادا کرنے ہیں،پی ایس او، پاک عرب ریفائنری لمٹیڈکی 18ارب روپے سے زائد کی مقروض ہے،پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی کی تیل درآمد کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے پی ایس او نے وزارت خزانہ سے رجوع کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کو فوری فنڈز فراہم کئے جائیں ورنہ لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر جائے گا، لیٹرآف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد میں تعطل آ سکتا ہے۔