ایلون مسک نے ٹوئٹر پر بھی بڑی سہولیات کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر بھی بڑی سہولیات کا اعلان کر دیا

ایک نیوز: ایلون مسک نے ایکس ( ٹوئٹر) میں صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایکس ( ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین کیلئے بڑی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہےکہ ایکس پر اب صارفین آڈیو اور ویڈیو کال کر سکیں گے۔ یہ سہولت تمام اینڈرائڈ، آئی فون، کمپوٹر اور میک بک صارفین کیلئے مہنا ہو گی۔

ایلون مسک نے کا کہنا ہےکہ صارفین کو  کال کرنے کیلئے کسی موبائل نمبر  کی ضرورت نہیں ہو گی۔  ایلون مسک نے کہا کہ ایکس عالمی ایڈریس بک ہے، یہ تمام سہولیات ایکس کو باقی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے الگ بناتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی اشتہارات دینے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو اشتہارات دینے کی اجازت دی جائے گی، ایلون مسک کے اکتوبر میں کمپنی حاصل کرنے سے پہلے ٹویٹر نے 2019ء سے ایسے تمام مواد پر پابندی لگا دی تھی۔

ایکس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اقدام سے کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل قابل اعتماد ٹیم کو نوکری فراہم کی جائے گی، کمپنی اب بھی ایسے اشتہارات پر پابندی لگائے گی جن میں غلط معلومات شامل ہوں۔