ایک نیوز: سندھ میں افسران کے تبادلوں پر نگراں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازعہ کھڑا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کو کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسراں کے تبادلے نہ کرنے پر خط لکھ دیا۔
اب تک افسران کے تبادلوں کی کوئی لسٹ فراہم کیوں نہیں کی گئی جبکہ دوسری جانب نگراں سندھ حکومت اس پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
ذرائع نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس وقت انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا جب تک الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں کرتا تب تک افسراں کام کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب جی ڈی اے نے بھی افسران کے تبادلوں پر سوال اٹھا دیا ہے. گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جانے کے بعد صرف آئی جی اور چیف سیکریٹری کو تبدیل کیا گیا ہے جب کہ کمشنر ۔ڈپٹی کمشنر ۔ ایڈیشنل آئی جیز ۔ڈی آئی جیز ۔ایس ایس پیز اور دیگر افسران سندھ حکومت کے لگائے ہوئے ہیں جن کے اب تک تبادلے نہیں کئے گئے۔
الیکشن کمیشن اس سلسلے میں اپنی آئینی اختیارات کا استعمال کر کے افسران کے تبادلوں کو یقینی بنائے۔ جی ڈی اے کے خط کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی نگراں سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔