ایک نیوز: ٹک ٹاکر حریم شاہ اب جہانگیر ترین کے خلاف میدان میں آ گئیں اور اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی ویڈیو جاری کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ٹویٹر پر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے اپنی تصویر شیئر کی اور پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ ” اہم اعلان ؛ میں کل شام 6 بجے لوٹوں کے سردار جہانگیر ترین کے لیے ویڈیو جاری کرونگی۔
خان صاحب کو دھوکہ دینے والے سب ایک ایک کرکے ننگے ہوں گے“۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری اداروں میں ویڈیو زبنانے پر شہرت حاصل ہوئی تھی ۔
اہم اعلان ؛ میں کل شام 6 بجے لوٹوں کے سردار جہانگیر ترین کے لیے وڈیو جاری کرونگی ۔ خان صاحب کو دھوکہ دینے والے سب ایک ایک کرکے ننگے ہوں گے۔ pic.twitter.com/PdD9gR0qKI
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 30, 2023