ایک نیوز: لاہور میں سبزہ زار اور کاہنہ کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کاہنہ کے علاقہ شہزادہ گاؤں میں 24 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ 24 سالہ ثنا کی گھر سے پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئے۔ ثنا نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر پھندا لگا کرخودکشی کی۔
دوسری جانب سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک نالہ کے قریب 22 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ22سالہ احسان نے نامعلوم وجوہات پر پھندا ڈال کر خود کشی کی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نےکاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی ہیں۔