سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان

سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان

ایک نیوز: سندھ حکومت نے جمعہ یکم ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کے موقع  پر صوبہ سندھ میں یکم ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔