آئی جی اسلام آباد فوری طورپرشیریں مزاری کو 25ہزار روپے دیں،عدالت

Aug 31, 2023 | 12:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد کو 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،عدالت نے آئی جی  اسلام آبادپر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت کے بار بار حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر جرمانہ عائد ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25ہزار روپے پٹیشنرشیریں مزاری کو دیں،2  اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  10اگست تک جواب جمع نہیں کرایا اور ایک ہفتہ مہلت کی استدعا عدالت نے منظور کی،29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا،آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نا کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے،عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا ؟ آئی جی  انکوائری کرائیں،انکوائری کرکے ایکشن لیکر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا۔

مزیدخبریں