ایک نیوز: کھاؤ، پیو، موج کرو۔ کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ بندر کے بچے پر مہربان ہوگئی اور اسے آزاد رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر چڑیا گھر اقبال نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چڑیا گھر کے درختوں پر منڈلانے والا بندر بچہ قدرتی ماحول میں آزاد زندگی گزارے گا۔ چڑیا گھر میں آنے والے آزاد پالتو بندر کے بچہ کو پکڑا نہیں جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پالتوں بندر کا بچہ بندر کے پنجروں سے کھانے پینے کی اشیاء لے کر واپس درختوں پر چڑھ کر بیٹھ جاتا ہے۔ بندر کا بچہ پنجروں میں موجود بندروں سے آکر ملتا اور ان سے اپنی خوراک لے جاتا ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ بندر کے بچہ کو پکڑنے کی کوشش سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ اطراف کے کسی بنگلوز سے آیا ہوا پالتوں بندر کا بچہ ہے۔ اس لیے کسی کو نقصان پہنچانے کا خدشہ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بندر کا بچہ بڑا ہونے پر پکڑ کر پنجرے میں دیگر بندروں کے ساتھ رکھا جائے گا۔