پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں چوتھے نمبر پر

پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں چوتھے نمبر پر

ایک نیوز: پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر  جبکہ ایشیا میں چوتھے نمبر پر آگیاہے۔
رپورۓ کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاؤس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان  ایشیا میں چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ 
ایران، شام اور لبنان ایشیا کے واحد ممالک ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ نائجیریا اور لاؤس میں افراط زر کی شرح بالترتیب 24.08 اور 27.8 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 28.3 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ 
کیوبا، شام، لبنان، سوڈان، گھانا اور ایتھوپیا وغیرہ جیسے ممالک عالمی سطح پر رہ گئے ہیں جہاں مہنگائی پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔ ٹریڈنگ اکنامکس کے مطابق  تمام ممالک میں سے افغانستان میں مہنگائی کی سب سے کم ہے۔ افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔