سنگین چینی بحران: یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کین کمشنر پنجاب کو اہم خط 

Aug 31, 2023 | 11:35 AM

ایک نیوز: ملک میں جاری سنگین چینی بحران کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کین کمشنر پنجاب کو خط لکھ دیا ہے اور اہم اجازت مانگ لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چینی کے بحران پر قابو پانے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کین کمشنر پنجاب کو خط لکھا ہے۔ جس میں شوگر ملز سے چینی  لینے کے لئے کین کمشنر سے اجازت مانگی گئی ہے۔ 

خط میں شوگر ملز سے 7 ہزار 8 سو 55 میٹرک ٹن چینی لینے کی جازت طلب کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن شوگر مل سے حاصل کردہ چینی ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کرے گا۔ 

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کین کمشنر پنجاب کو یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی تقسیم کی مجوزہ تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ جس کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن دس ہزار میٹرک ٹن چینی خرید چکا ہے جس میں سے 2ہزار ایک سو 45میٹرک ٹن چینی تقیسم کی جاچکی۔ 

کین کمشنر پنجاب نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خط پر چینی کی تقیسم کی اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں ساڑھے تیرا لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔ موجودہ سیزن کے لئے پنجاب میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے۔

مزیدخبریں