پنجاب گُڈز ٹرانسپورٹ کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Aug 31, 2023 | 11:21 AM

ایک نیوز: پنجاب گُڈز ٹرانسپورٹ کے صدر کی قیادت میں سول سوسائٹی اور ٹرانسپورٹرز کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

9 مئی کے سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ “یہ بہت تکلیف دہ مناظر ہیں”۔ “یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث  قابلِ قدر تھا”۔ 

شرکاء کا کہنا تھا کہ “شرپسند اور اُن کے آلہ کار یاد رکھیں کہ ایسی سازشوں سے پاک فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتے”۔ “9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے”۔

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ “اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہئیے کہ  کوئی بھی شرپسند، سہولت کار اور انکا ماسٹر مائینڈ قانون کی گرفت سے نا بچ پائے”۔

مزیدخبریں