ایک نیوز : ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔بنگلادیش کےکپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی طرف سے صرف نجم الحسن نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن دیگر کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ نجم الحسین 89 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بنگلادیش کی طرف سے محمد نعیم اور تنزید حسن نے میچ کا آغاز کیا تھا، اوپننگ بلے باز تنزید حسن اور محمد نعیم جلد آؤٹ ہوگئے تھے۔
اس کے بعد بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بھی سری لنکا کے مینڈس کی گیند پر صرف5 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، اس موقع پر نجم الحسین نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے توحید نے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 13 رنزبنائے۔ سری لنکا کی طرف سے ماتھیشا پتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ
شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید تمیم، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
سری لنکا کا اسکواڈ
داسن شناکا (کپتان)، ایس ایل: پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا اور متھیشا پاتھیرانا
دوسری جانب پاکستانی ٹیم اپنے اگلے میچ کیلئے سری لنکا پہنچ گئی ہے جہاں وہ دو اگست کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی ۔گزشتہ روز پاکستان نے ایشیا ءکپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔