بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سےجیل میں ملاقات کی درخواست مسترد

Aug 31, 2023 | 11:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ  نے بیرسٹر سلمان صفدر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں ہیں،یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت کس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے؟بہتر ہے آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

مزیدخبریں