ایک نیوز: نگران حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی تمام کیسز کا از سر نو جائزہ لے گی ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی میں داخلہ ،قانون وانصاف ،تجارت و صنعت و پیداوار کے وزراء شامل ہیں۔
مختلف کیسز میں ای سی ایل میں شامل افراد کا ریکارڈ اور کیسز کی نوعیت بھی چیک کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے اور نیب کی جانب سے بھیجے گئے کیسز کا بھی جائزہ لیا جائے گا