تعمیرِ نو اسکول کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن

تعمیرِ نو اسکول کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن
کیپشن: Memorial Day of Reconstruction School with Pak Army

ایک نیوز: تعمیرِ نو اسکول کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن۔ تعمیر نو اسکول ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ یادگار اور بھرپور دن گزارا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ پہنچنے پر طلبہ اور اساتذہ نے  یادگار شہداء پر حاضری دی۔ طلبہ و اساتذہ نے پاک آرمی کے جدید اسلحہ کی نمائش میں  شرکت کی۔ جہاں پاکستان آرمی کے مختلف جنگی شعبوں کے اسلحہ کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

طلبہ نے آرمی کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ طلبہ نے پاک آرمی کے  افسر و جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا۔ پاک آرمی کی طرف سے سٹوڈنٹس میں  تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

۔یہ دن آرگنائز کرنے کا مقصد نوجوانوں کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ دورہ کرنے والے وفد کا کہنا تھا کہ فوجی تیاریوں کو قریب سے دیکھ کر ہمیں اب اس بات میں  کوئی شک نہیں رہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔