سوات میں صحافی کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے نوٹس کے بعد ضلع مجسٹریٹ سوات نے صحافی صابر ظفر کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے فیاض ظفر پر تشدد اور گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات نےمتعلقہ حکام سے فیاض ظفر سے متعلق بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ آئین کے مطابق میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔
مرتضی سولنگی نےمتعلقہ حکام سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیق یقینی بنائی جائے اورتمام تفصیلات مہیا کی جائیں۔عہدے کی طاقت صحافیوں کی آواز دبانے کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ فیاض ظفر کے معاملے میں پیش رفت پر نظر رکھیں گے۔ فیاض ظفر سے متعلق تمام حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو اگاہ کریں گے۔