عمران خان کی گرفتاری اور ریمانڈ کاریکارڈ فراہم کرنےکی درخواست دائر

Aug 31, 2023 | 10:36 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں گرفتاری اور ریمانڈ کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں لیگل ٹیم نے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی۔سائفر لیگل ٹیم ممبر خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کے اب تک کے مکمل ریکارڈ کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ عدالتی عملے کی جانب سے تاحال یہی کہا گیا ہے کہ جو ضروری سمجھیں گے وہ دستاویزات فراہم کر دی جائیں گی۔

مزیدخبریں