ایک نیوز: آئی فون 15 کی لانچ میں ابھی دو ہفتے باقی ہیں لیکن اس نئے ماڈل نے ایپل کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کی امیدیں آسمانوں تک پہنچا دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال سام سنگ کے اسمارٹ فون کی شپ منٹ میں 22 کروٹ یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر 2023 کے دوسرے ششماہی میں ایپل کے آرڈرز میں کوئی تبدیلی نہیں آتی تو آئی فون کی شپ منٹ 22 کروڑ سے 22 کروڑ 50 لاکھ تک متوقع ہے جو ایپل کو سب سے بڑا اسمارٹ فون برانڈ بنا دے گا۔
ایپل کا آؤٹ لک 2024 کیلئے پُر امید ہے اور 25 کروڑ یونٹ کی فروخت کا ہدف متوقع ہے
تجزیہ کارمِنگ چی کو کےمطابق ایپل کو سپلائی چین مسائل کی وجہ سے آئی فون 15 شپ منٹ میں مزید کمی پر تشویش ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی تاخیر بڑا مسئلہ ثابت ہوسکتی ہے۔تجزیہ کار کے مطابق آئی فون پرو میکس کی وسیع پیمانے پر شپ منٹ اس ہفتے سے شروع ہوجانی چاہیئے اور ساتھ ہی ایپل کو اپنے اپنے ’لیگیسی ماڈلز‘ کی شپ منٹ میں بھی اضافہ کر دینا چاہیئے۔