سانحہ جڑانوالا: جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر عدالت کی آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری

سانحہ جڑانوالا: جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر عدالت کی آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری
کیپشن: Jardanwala tragedy: Court issued instructions to IG Punjab on request for judicial inquiry

ایک نیوز: سانحہ جڑانوالا کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحے پر جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی۔

گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان کےوکیل شہباز سرویہ نے دلائل دیے۔

عدالت نے درخواست آئی جی پنجاب کو بھجواتے ہوئے دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔