ایک نیوز: ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان نہ لکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ ایشیاکپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسی کے ساتھ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہ لکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا۔ شرٹس مختلف لوگوں کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے۔
گزشتہ برس شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کے نام نظر آئے اور گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں۔
واضح رہےکہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پرنہ ہو نے کی وجہ سے معاملہ اٹھا اور پاکستانی فینز نے اس پر شدید تنقید بھی کی۔