ایک نیوز:ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں سری لنکا روانہ ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق بدھ کو ایشیا کپ2023 کے افتتاحی میچ ملتان کےسٹیڈیم میں پاکستان اورنیپال کےدرمیان کھیلاگیا۔
ذرائع کےمطابق افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کولمبو سے بذریعہ بس کینڈی روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ نیپال کی ٹیم4 ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی۔
ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔