ایک نیوز:یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے24 اگست کو دو خواتین کی رقص کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جسے بعد میں ہٹادیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی آزادی کے دن (24اگست) کو دو خواتین نے فوجیوں کی قبر پر ڈانس کیا تھا۔
دونوں خواتین بہنیں اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کیلئے قبرستان آئی تھیں جو 2022 میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی کےدوران مارے گئے تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ خواتین کی ویڈیووائرل ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے عمل میں کوئی غلط چیز نظر نہیں آئی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ویڈیو پوسٹ کرنا درست نہیں تھا۔
کیف پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں5 سال تک قید ہوسکتی ہے۔