ایک نیوز:تھائی لینڈمیں باپ نےبیٹی کوماں کی کمی محسوس نہیں دی ،خاتون کالباس پہن کربیٹی کےسکول میں پروگرام میں شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق پراچیا دیبو نے خاتون کا لباس پہنا، بالوں کی وگ لگائی اور بیٹی کے سکول میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔
یہ تقریب ماؤں کا دن منانے کیلئے منعقد کی گئی تھی، تھائی لینڈ میں ماؤں کا دن12 اگست کو منایا جاتا ہے۔
پراچیا دیبو اپنی بیٹی کی پرورش اکیلے کر رہے ہیں، اس لیے ماؤں کے دن کے موقع پر وہ خاتون کا روپ دھار کر سکول پہنچے۔
یہ پوسٹ12 اگست کو شیئر کی گئی تھی جسے اب تک13 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے۔
تھائی لینڈ”ماؤں کادن“باپ بیٹی کےسکول خاتون کاروپ دھارکر پہنچ گیا
Aug 31, 2023 | 06:38 AM