دنیا میں طویل سفر کرنے والی ٹرین کا دورانیہ گھنٹوں نہیں دنوں پرمشتمل

دنیا میں طویل سفر کرنے والی ٹرین کا دورانیہ گھنٹوں نہیں دنوں پرمشتمل
کیپشن: The duration of the longest train journey in the world consists of hours, not days

ایک نیوز:ٹرین کا سفر کسی خطے کے بارے میں جاننے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس کے دوران شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کو دیکھنا بھی ممکن ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹرین کے سفر سے آپ کو اپنے اردگرد کی دنیا کو ایک نئی نظر سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
آپ ایک سے دوسرے شہر جارہے ہوں یا شہر کے اندر چلنے والی کسی ٹرین سروس پر سفر کررہے ہوں، اس سفر کیلئے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی وہ کونسی ٹرین ہے جس پر سفر کرنے کیلئے ایک یا 2 دن نہیں بلکہ پورے6 دن درکار ہوتے ہیں؟
جی ہاں واقعی یہ دنیا میں ٹرین کا سب سے طویل سفر ہے جو ایک ہی ریلوے لائن پر کیا جاتا ہے۔
ٹرانس سائبیرین ریلوے کا نیٹ ورک ماسکو سے روس کے مشرق بعید کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔
یہ ٹرین ماسکو سے Vladivostok تک سفر کرتی ہے یہ مجموعی طور پر 5772 میل کا فاصلہ ہے جس کے دوران ٹرین یورپ اور ایشیا کے مختلف حصوں سے گزرتی ہے۔1916 سے یہ ٹرین کام کر رہی ہے مگر اس میں سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرین بہت سست روی سے سفر کرتی ہے اور روس کے متعدد خطوں سے گزرتی ہے جس دوران یہ متعدد خوبصورت مقامات پر رکتی ہے۔
اس ٹرین کو اپنا سفر مکمل کرنے میں144 گھنٹے یا6 دن لگتے ہیں۔
ویسے تو کچھ ٹرینیں اس سے بھی زیادہ فاصلے تک سفر کرتی ہیں مگر وہ مختلف ریلوے لائنز سے گزرتی ہیں۔ان میں سے بھی محض ایک ٹرین ہے جس میں مسافر سفر کر سکتے ہیں۔
شمالی کورین اسٹیٹ ریلوے Pyongyang سے ماسکو تک ٹرین چلاتی ہے اور یہ فاصلہ6380 میل ہے۔
اس کے لیے ایک سنگل بوگی والی ٹرین Pyongyang سے Vladivostok جاتی ہے، جہاں وہ دوسری ٹرین سے منسلک ہوتی ہے جو ٹرانس سائبیرین ریلوے ہے۔