پاکستانی اداکارہ سوہائےعلی ابڑوکی لمبے عرصےبعدشوبزمیں واپسی

پاکستانی اداکارہ سوہائےعلی ابڑوکی شوبزمیں واپسی 
کیپشن: Pakistani actress Sohay Ali Aboki returns to showbiz

ایک نیوز:پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی کافی عرصے بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔ سوہائے، ہمایوں سعید اوریمنیٰ زیدی کے ساتھ جینٹل مین ڈرامے میں دیکھائی دیں گی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو جنہوں نے بے شمار مقبول ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ مارچ2021 میں اداکارہ کی شادی کرکٹر شہزار محمد سے ہوئی۔ شادی کے بعد سوہائے نے شوبز سے بریک لیا۔
اب ثنا شہنوازاورنیکسٹ لیول کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئے آنے والے ڈرامے جینٹل مین میں سوہائے علی ابڑو بھی اس ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔
جبکہ زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی اس ڈرامےمیں اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جنیٹل مین میں پہلی مرتبہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔
اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔