ایک نیوز :اوکاڑہ میں واپڈا کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے ،بغیر کنکشن اور بغیر میٹر کے شہری کو ہزاروں روپے بل آگیا۔
تفصیلات کےمطابق متاثرہ شہری نے بتایا کہ سائل کی درخواست پر6 ماہ قبل محکمہ کی جانب سے میٹر تبدیلی کے لیے اتارا گیا تھا۔چھ ماہ سے کٹا ہوا میٹر تو نہ لگ سکا البتہ صارف کو 19 ہزار کا بل تھما دیا گیا ۔
شہری کا کہناتھا کہ مہنگائی کے عالم میں بل کیسے ادا کروں جبکہ میٹر کا وجود ہی نہیں۔متاثرہ شہری نے چیئرمین لیسکو ایس ای واپڈا اوکاڑہ سے بل درستگی اور میٹر لگانے کی اپیل کی ہے .میرا بل ایکسین سٹی سب ڈویژن عطا المجیب اور ایس ڈی او زاہد سے ادا کروایا جاۓ۔