گجرات: معمولی جھگڑے پر شوہر نےامریکا پلٹ بیوی کو زندہ جلادیا

گجرات: معمولی جھگڑے پر شوہر نےامریکا پلٹ بیوی کو زندہ جلادیا
کیپشن: گجرات: معمولی جھگڑے پر شوہر نےامریکا پلٹ بیوی کو زندہ جلادیا

ایک نیوز :گجرات کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں معمولی گھریلوجھگڑے پر شوہر نے امریکا پلٹ بیوی کو زندہ جلادیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے فرزند تلقین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ کچھ دن قبل امریکا سے واپس آیا تھا۔تلقین نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں سوتیلے باپ کامران اور والدہ راشدہ کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد سوتیلے باپ نے والدہ کو زندہ جلا دیا۔
گجرات پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا  تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج فوت ہو گئیں۔