یوٹیوب نے1.9 ملین ویڈیوز ہٹادیں

Aug 31, 2023 | 00:12 AM

ایک نیوز :یوٹیوب نے انڈیا میں جنوری تا مارچ 2023 میں کمیونٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 1.9 ملین ویڈیوز کو ہٹا دیا۔

مقبول ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت میں جنوری اور مارچ 2023 کے درمیان 1.9 ملین سے زیادہ ویڈیوز ہٹا دی گئیں۔

 اسی عرصے کے دوران عالمی سطح پر یوٹیوب نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 6.48 ملین سے زیادہ ویڈیوز کو ہٹا دیا۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ عالمی ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔

مزیدخبریں