ایک نیوز نیوز: لندن میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات رونما ہوئی ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کے بیٹے کو چاقو کے وار کرکے بےدردی سے قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ رفاقت کیانی کے نام سے ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے سلاؤ میں قتل کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنماء ذاکر کیانی کے بیٹے تھے۔
اس لرزہ خیز قتل کے بعد لندن میں مقیم پاکستان کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔