ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’بھارتی وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا‘۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام انشاء اللہ قدرتی آفت کے منفی اثرات پرقابو پالیں گے، اپنی زندگیوں اور معاشرے کی تعمیر نو کریں گے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف نے مشکل وقت میں ساتھ دینے اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر برطانوی، کینیڈین وزرائے اعظم اور امریکی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
نریندر مودی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان میں جلد سب کچھ پر معمول پر آجائے گا۔