ایک نیوز نیوز: پاکستان کو ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے چاروں صوبے متاثر ہوئے ہیں اور زیادہ تر زرعی رقبہ زیرآب آنے کی وجہ سے فصلوں کا شدید نقصان ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق مستقبل قریب میں ملک میں سبزیوں اور دیگر اجناس کی شدید قلت ہوسکتی ہے۔ جس کی تازہ مثال پیاز اور ٹماٹر کی اونچی قیمتیں ہیں۔ وفاقی کابینہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیدی ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ ہنگامی صورتحال میں ان اشیاء کی درآمد پر ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کابینہ نے منظوری سیلاب کی بدترین صورتحال میں مقامی منڈی میں ان اشیاء کی قلت پر قابو پانے کے لیے دی ہے۔