ایک نیوز نیوز: پنجاب پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زمین کے تنازعہ پر محمد اظہر اور محمد انور نامی دو افراد کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 02 ہفتے قبل تھانہ پتریاٹہ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور سائنسی بنیادوں پر تحقیق کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا۔