اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا

Aug 31, 2022 | 18:22 PM

ایک نیوز نیوز: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت پر اسلام آبادہائی کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب غیرتسلی بخش ہے، اس لیے ان کیخلاف شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جاسکتا۔

تحریری حکمنامے میں عمران خان کو ضمنی جواب جمع کروانے کیلئے مزید 7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔ 8 ستمبر سے قبل جواب فریقین کو بھی پہنچایا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے خاتون جج کو جلسے میں نام لیکر دھمکی دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ضمنی جواب جمع کروانے کیلئے مزید 7 یوم کا وقت دیا ہے۔

مزیدخبریں