سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ, قیمت ,1500 روپے ,کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ۔

ایک نیوز نیوز: صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ آج کے نرخوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 39 ہزار روپے میں ہوگیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 1286 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہوگئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے بیان کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 09 ہزار 239 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1715 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔