روپیہ تگڑا۔۔ڈالر 2 روز میں 12 روپے تک سستا

Aug 31, 2022 | 17:19 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا کی منظوری کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔اوپن مارکیٹ میں 2 روز کے دوران ڈالر تقریبا 12 روپے تک گر چکا ہے۔ 

اوپن مارکیٹ میں اس وقت ڈالر 218 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ 

ادھر  انٹر بینک میں  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 1 روپے 37 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی  ۔ جس کے بعد امریکی کرنسی  218 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کےتیسرے روز ملاجلا رجحان رہا۔
 مارکیٹ155پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار351پر بند ہوئی۔  دن بھرمجموعی طورپر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

179کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ153کے شیئرزمیں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,472جبکہ کم ترین سطح 42,079رہی۔

مزیدخبریں