جمائمہ کو بھی الخدمت پر اعتماد، سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے کی اپیل

Aug 31, 2022 | 15:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم  الخدمت  کو عطیات دینے کی درخواست کر دی ہے۔

اس کے علاوہ جمائما نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز پرمبنی پوسٹ بھی شیئرکی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان کے حالات پر گہری نظررکھتی ہیں۔ 

جمائما سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔

پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرافراد کی مدد کے لیے دوست ممالک اورانٹرنیشنل چیریٹی آرگنائزیشنز بھی پاکستان کی مدد کیلیے پیش خدمت ہیں ایسے میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے بھی پاکستان کیلیے مدد کی درخواست کرتے ہوئے عطیات فلاحی تنظیم الخدمت کو دینے کی درخواست کی ہے۔

جمائما نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹ پرالخدمت کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئرکی اور لکھا، “الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں رسیکیو او ریلیف کی خدمات سرانجام دے رہی ہے، اپنے عطیات انہیں دیں “۔

جمائما نے 28 اگست ٹویٹ کیا تھا اور فالوورز سے پوچھا تھا کہ عطیات کسے دینی چاہیئے ہیں جس کے جواب میں پاکستان سے سیکڑوں فالوورزنے اپنی رائے دی تھی اور بیشتر نے الخدمت کو بہترین فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے کا کریڈٹ دیتے ہوئے جمائما کو اس تنظیم کا نام تجویز کیا تھا۔

مزیدخبریں