ایک نیوز نیوز: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت کو عطیات دینے کی درخواست کر دی ہے۔
اس کے علاوہ جمائما نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز پرمبنی پوسٹ بھی شیئرکی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان کے حالات پر گہری نظررکھتی ہیں۔
One third of Pakistan is underwater.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022
33 MILLION PEOPLE (1 in 7 Pakistanis) are affected.
2,000 + people so far killed, one third of whom are believed to be children.
Please help by donating. #Pakistan ????????⚠️❤️???????? pic.twitter.com/Dh3k2sAadl
جمائما سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔
پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرافراد کی مدد کے لیے دوست ممالک اورانٹرنیشنل چیریٹی آرگنائزیشنز بھی پاکستان کی مدد کیلیے پیش خدمت ہیں ایسے میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے بھی پاکستان کیلیے مدد کی درخواست کرتے ہوئے عطیات فلاحی تنظیم الخدمت کو دینے کی درخواست کی ہے۔
جمائما نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹ پرالخدمت کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئرکی اور لکھا، “الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں رسیکیو او ریلیف کی خدمات سرانجام دے رہی ہے، اپنے عطیات انہیں دیں “۔
Alkhidmat is doing rescue and relief work in all of flood affected areas. Donate here, https://t.co/EQ32LVUlZp
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022
Acc. Title: Al-Khidmat Foundation Pakistan
Bank Name: Meezan Bank
Acc#: 0214 0100861151
IBAN PK35 MEZN00 0214 0100861151
Swift Code MEZNPKKA#AlkhidmatFloodRelief
جمائما نے 28 اگست ٹویٹ کیا تھا اور فالوورز سے پوچھا تھا کہ عطیات کسے دینی چاہیئے ہیں جس کے جواب میں پاکستان سے سیکڑوں فالوورزنے اپنی رائے دی تھی اور بیشتر نے الخدمت کو بہترین فلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے کا کریڈٹ دیتے ہوئے جمائما کو اس تنظیم کا نام تجویز کیا تھا۔
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022