مریم نواز سیلا ب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے گر گئیں

مریم نواز سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران گر گئی
کیپشن: مریم نواز سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران گر گئی

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے دوران خطاب گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز راجن پور میں زیادہ تعداد میں سیلاب  متاثرین جمع ہونے کی وجہ سے تقریر کرنے کیلیے ایک چھوٹی میز پر چڑھ گئی تھی تقریر کے دوران میز ٹوٹ جانے سے وہ لڑ کھڑا گئی تھیں لیکن مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب مکمل کیا۔ 

واضع رہے کہ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پور کا دروہ کیا ہے۔ مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعہ ڈی جی خان ایئرپورٹ پہنچیں  تھی اور پھر وہاں سے راجن پور گئی تھیں۔

مریم نواز نے اس سے قبل ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹبی قیصرانی کا بھی دورہ کیا تھا۔ جس کے بعد وہ بستی ناڑی بھی گئی تھیں۔ مریم نواز نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی جہاں انہوں نے ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقین دہانی بھی کروائی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت سیلاب سے متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں پر ہیں۔