اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف کیس میں بڑی پیش رفت

Aug 31, 2022 | 13:25 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ پٹیشنر اعظم خان کی جانب سے قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اعظم خان کو کہا گیا کہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔ جب وہ اب پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر ہی نہیں تو کیسے ریکارڈ پیش کریں۔ طیبہ گل والے کیس میں بلایا گیا تھا کہ وہ پی ایم آفس آئیں اور وہاں پر رہیں یا نہیں۔ جب بھی انہیں بلائیں گے وہ ایکس پاکستان چھٹیوں کے بعد پیش ہو جائیں گے۔ 

چیف جسٹس کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ جسٹیفائی کریں کہ پی این آئی ایل یعنی سٹاپ لسٹ کیا چیز ہے؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یہ نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک مخصوص کردار ہے۔ اس کیس میں ریکارڈ تو نیب کے پاس ہو گا۔ 

مزیدخبریں