وزیر اعظم کاکالام پہنچتے ہی ہنگامی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

Aug 31, 2022 | 13:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کالام  میں سیلاب کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کالام پہنچتے ہی فوری ہنگامی کارروائیاں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سیاحوں اور پھنسے لوگوں کو فوری محفوظ مقام پر پہچانے کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔  سیاحوں  کو  کالام سے نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر کالام پہنچا دیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-31/news-1661933499-3621.mp4

وزیراعظم کی ہدایت پر کالام میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا ہنگامی آپریشن جاری گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوٹی سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پہ بحالی کا ٹاسک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-31/news-1661933501-1416.mp4

وزیراعظم شہباز شریف نے کالام کے شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ سارے کام کی خود نگرانی کریں گے۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-31/news-1661933505-7503.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-31/news-1661933507-5516.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-31/news-1661933509-8051.mp4

مزیدخبریں