پاک۔انگلینڈ  ٹی 20 میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

Aug 31, 2022 | 12:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والی  ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا باقاعدہ آغاز آج سےہوگا۔

شائقین کرکٹ میچز کی ٹکٹ ایزی پیسہ، جاز کیش، بینک کارڈ کے ذریعہ لے سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ صارفین ہیلپ لائن نپبر 03137786888 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ صارفین ٹکٹ پی سی بی کی ویب سائٹ  https://pcb.bookme.pk/ 

رپورٹ کے مطابق  پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی قیمت 250 سے 1500 روپے تک رکھی گئی ہے۔ جبکہ لاہور کے تین ٹی ٹونٹی میچز کے لئے ٹکٹس 250 سے 3000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ 

واضع رہے کہ 7 ٹی 20 میچوں کی اس سیریز کے پہلے 4 میچ کراچی میں 20 سے 25 ستمبر کے درمیان کھلیے جائیں گے جبکہ لاہور میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک میچز کھیلے جائیں گے۔ 

واضع رہے کہ پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پہلے ٹی 20 میچ کا پیسہ سیلاب زدگان کی مدد میں خرچ کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں