برطانوی یونیورسٹیز کے ہاسٹلز میں جگہ ختم، اپنی رہائش کا انتظام خودکریں، وارننگ

Aug 31, 2022 | 12:33 PM

ایک نیوز نیوز:   برطانیہ میں زیر تعلیم طلبا کیلئے نئی پریشانی ، ہاسٹلز میں جگہ ختم، اپنی رہائش کا انتظام خود کریں۔ برطانوی یونیورسٹیز نے آگاہ کردیا۔

 فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹیز میں تعلیمی سال کے اگلے ماہ سے آغاز کے موقع پر طلبا کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے اورہاسٹلز میں گنجائش ختم ہونے پر طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش کا انتظام خود اپنے طور پر کریں۔

 یونیورسٹی آف گلاسگو، مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ برسٹل نے  فرسٹ ائیر کے طلبا سے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے رہائشی کمروں کا انتظام خودکریں کیونکہ ہاسٹلز میں جگہ نہیں ہے۔ یوڈبلیو ای نے کچھ طلبا کے لئے برسٹل میں واقع  یونیورسٹی سے ایک گھنٹے کی ڈرائیو کے فاصلے پر رہائش کا انتظام کیا ہے اسی طرح یارک میں واقع یونیورسٹیز طلبا کو قریبی قصبے ہل میں رہائش رکھنے پر مجبور کررہی ہیں

طلبا نمائندگان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز نے گنجائش سے زائد داخلے کئے ہیں جس کے باعث یہ رہائش کا مسئلہ درپیش ہوا گذشتہ سال بھی یہی صورت حال تھی ۔ جبکہ وائس چانسلر حضرات کا کہنا ہے یونیورسٹی سطح پر طلبا کی تعداد بڑھنے کے باعث مسائل درپیش ہیں۔  

مزیدخبریں