ایک نیوز نیوز: سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے صحافی جمیل فاروقی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق صحافی یوٹیوبر جمیل فاروقی کی ضمانت منظور کر لیا گیا ہے۔ جمیل فاروقی کو عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضع رہے کہ اتوار کو یاسر چوہدری کی عدالت میں سماعت جاری ہے توجمیل فاروقی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے جمیل فاروقی سے ویڈیو برآمد کر لی ہے
وکیل میاں اشفاق علی نے عدالت میں ان کی ویڈیو کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں تھی۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے وہ ویڈیو برآمد کر لی ہے جو یوٹیوب پر موجود تھی۔جمیل فاروقی کے وکیل نے کہا تھا کہ حراست میں تشدد پر بار قونصل اور صحافی نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟سپریم کورٹ تنقید کو معاف کرتی ہے اور اس کے بجائے اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔