ایک نیوز نیوز: معروف انقلابی لیڈر ارنسٹو چی گویرا کے بیٹے ’’کمیلو‘‘ 60 سال کی عمر میں وینزویلا کے شہر کاراکس میں انتقال کرگئے۔
کیوبن صدر میگوئیل ڈیاز کینل نےسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی موت کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ’’ کمیلو‘‘ چی گویرا کے بیٹے اور ان کی وراثت اور نظریات کے محافظ کو آخری سرخ سلام۔
میڈیا کے مطابق کمیلو گویرا مارچ وینزویلا کے دورے پر تھے جہاں انہیں دمے کا دورہ پڑا جو بعد ازاں ہارٹ اٹیک میں بدل گیا اور ان کی موت کا سبب بنا۔
کمیلو ،انقلابی رہنما چی گویرا اور ایلیڈا مارچ کے چار بچوں میں سے ایک تھے اور چی گویرا کے نام پر ہوانا میں قائم کئے جانے والے چی گویرا اسٹڈی سنٹر کے ڈائرکٹر تھے اپنے والد گوریلا لیڈر چی گویرا کی 40 سال کی عمر میں انتقال کے وقت کمیلو کی عمر پانچ برس تھی۔