پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نے سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دے دیا، ویڈیو وائرل 

Aug 31, 2022 | 11:24 AM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد کی جانب سے چارسدہ میں سیلاب کے 70 فیصد متاثرین کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد کا وزیراعلیٰ محمود خان کو دی گئی بریفنگ میں بیان اے این پی کے رہنما ایمل ولی نے سماجی رابطی ویب سائٹ پر شيئر کردیا ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق ایم پی اے فضل محمد وزیراعلیٰ محمود خان کو بتارہے ہيں کہ کیمپس میں صرف 30 فیصد سیلاب متاثرین ہیں اور باقی 70فیصد لوگ صرف مزے کے لیے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کا مقصد سرکاری امداد کو ہڑپ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ فضل محمد نے مزید کہا کہ جوسیلاب متاثرین ہيں وہ اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے ویڈيو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ چارسدہ والو جاگ جاؤ ۔

مزیدخبریں